ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن، بھیک مانگتے 8 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

13

ملتان، 20 ستمبر (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن،  بھیک مانگتے 8 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔حفاظتی تحویل میں میں لئے گئے بچوں میں 13 سالہ رؤف، 9 سالہ عرفان ،10 سالہ فاروق ،9 سالہ فہیم ،8 سالہ ساجد،5 سالہ دانیال ،12 سالہ شہریار، 10 سالہ اللہ رکھا شامل ہیں۔ بچوں کو گلگشت، بوسن روڈ، شیر شاہ روڈ، نشتر اسپتال روڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور  لواحقین کی تلاش جاری ہے،لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔