ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن، بھیک مانگتے 10بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

10

ملتان، 24ستمبر (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، بھیک مانگتے کچرا چنتے اور گھر سے بھاگے 10 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔

بچوں کو کینٹ بازار، چونگی نمبر 1، جنرل بس اسٹینڈ، وہاڑی چوک اور دیگر مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ عامر، 11 سالہ عبدالستار، 12 سالہ اکبر، 10 سالہ شہباز، 8 سالہ بلال شامل ہیں۔

12 سالہ یاسر، 7 سالہ ارمان، 6 سالہ حسنین، 8 سالہ راجو، 7 سالہ شہزاد بھی ریسکیو کئے گئے بچوں میں شامل ہیں بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بچوں کا تعلق تحصیل جلالپور پیر والا، کوٹ اسلام کبیر والا خانیوال اور ملتان کے مختلف علاقوں سے ہے ۔

لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔