ملتان؛ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، بسوں سمیت 27 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کر دی گئیں

31

ملتان، 03 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ،سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بسوں سمیت 27 کمرشل گاڑیاں تھانہ بند کردیں  ہیں اورٹرانسپورٹ کمپنیوں کو 80 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران 158 کمرشل گاڑیوں کو چیک کیا گیا ہے، کرونا ویکسینیشن کے بغیر کسی شہری کو سفر کی اجازت نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کرونا ایس او پیز کی پاسداری کا الٹی میٹم دیا ہے ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جنرل بس سٹینڈ اور عوامی مقامات پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کردیے گئے ہیں۔