ملتان؛ کمشنر کا وحدت کالونی کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

22

ملتان، 28 ستمبر (اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا وحدت کالونی کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا،جس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں بھی  انکے ہمراہ تھے۔

کمشنر نے کالونی کی باؤنڈری وال، گیٹ ، پلرز کی تعمیر مکمل کرنے اور ویسٹ میجمنٹ کمپنی کو وحدت کالونی کی بہترین صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کالونی میں پانی لیکج کا فوری سدباب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جلد دورہ کرکے ازخود احکامات پر عملدرآمد چیک کروں گا۔

ڈپٹی کمشنرعامر کریم خاں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے ، تاریخی مقامات سمیت مرکزی شاہراہوں، چوکوں کو دیدہ زیب بنایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کے وژن کے تحت مثالی صفائی  انتظامات جلد دکھائی دینگے۔