ملتان :ایڈیشنل انسپکٹرنے ترقی پانے والے انسپکٹر رضوان خان کو ڈی ایس پی عہدہ کے بیج لگائےمبارکباد دی اور گلدستہ دیا

37

ملتان:09 ستمبر (اے پی پی):  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس میں ترقی پانے والے انسپکٹر رضوان خان کو ڈی ایس پی عہدہ کے بیج لگائےمبارکباد دی اور گلدستہ دیا انہوں نے کہا کہ افسران و ملازمان کو ترقی ملنا انکی خدمات کا اعتراف ہوتا ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا محکمہ پولیس میں اصلاحات کے ساتھ افسران و ملازمان کی بہبودکے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے اور محکمانہ ترقیوں کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہےکیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہاکہ ترقی افسران و ملازمان کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  عہدہ بڑھنے سے ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں ایڈیشنل آئی جی نے اس موقع پر افسران و ملازمان کو محنت و لگن سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی دریں اثناء جنوبی پنجاب پولیس آفس کے دیگر افسران نے بھی رضوان خان کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور پھول پیش کئے۔