ملتان، 09 ستمبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بڑے ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم دے دیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کریک ڈاؤن کیلئے تھانے الاٹ کردیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزماں قیصرانی نے پرائس کنٹرول پر بریفننگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا مجسٹریٹس بڑے گراں فروشوں کو مقدمہ درج کرکے موقع پر گرفتار کریں عامر کریم خاں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے سے قبل وارننگ دی جائے اور کہا سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کہا پولڑی ریٹس کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔