ملتان، 17 ستمبر (اے پی پی ): ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے ناردن بائی پاس، جمیل آ باد گرین بیلٹ اور شاہ شمس پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارک میں ترقیاتی کاموں میں سست روی اور صفائی پر برہمی کا اظہار کیا ۔
ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ شاہ شمس پارک میں رواں ماہ کام مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا پارک میں گزیبوز، جاگنگ ٹریک اور ٹوایلٹ بلاک مکمل کر لیا گیا ہے ، جناح پارک کا انتظام خود چلائیں گے ، گرین بیلٹس پر پودوں کی تراش خراش اور پانی کی فراہمی جاری ہے۔
اس موقع پر ڈایر یکٹر ہارٹی کلچر چوہدری غلام نبی اور ڈایر یکٹر انجنیرنگ نزیر چغتائی بھی انکےہمراہ تھے۔