ملکہء کوہسار مری میں جدو جہد آزادی کشمیر کے قائد سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ جی پی او چوک میں ادا کی گئی

6

مری، 03 ستمبر ( اےپی پی): ملک بھر کی طرح ملکہء کوہسار مری میں بھی جدو جہد آزادی کشمیر کےعظیم قائد سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ جی پی او چوک میں ادا کی گئی جس کا اہتمام جماعت اسلامی تحصیل مری نے کیا تھا۔

 اس موقع پر شرکا نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کہا سید علی گیلانی نے اپنی پور ی زندگی اسلام کے عملاً نفاذ اور کشمیر کی آزادی کے لئے وقف کر رکھی تھی اور ان کی پاکستان کے ساتھ بھی والہانہ محبت و عقیدت تھی اور اس کا اظہار وہ ہر وقت اپنی تقریرو ںمیں کرتے تھے  جبکہ ان کی میت بھی ان کی وصیت کے مطابق قومی پرچم میں لپیٹی ھوئی تھی۔  انھوں نے سیدعلی گیلانی کی میت لواحقین سے چھیننےان پر تشدد کرنے اور انڈین فورس کی طرف سے رات کے اندھیرے میں دفن کرنے پر شدید احتجا ج کرتے ھوئے اسے کھلی دہشت گردی کہا ھے ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کے مشن کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا۔