مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن منصوبہ سے لائن لاسز کو چار فیصد تک کم کرنے میں مدد ملے گی ؛ وزیراعظم عمران خان

10

اسلام آباد،30ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے مٹیاری تا لاہور 660 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ  مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن منصوبہ سے لائن لاسز کو چار فیصد تک کم کرنے میں مدد ملے گی جو پہلے 17 فیصد کے قریب تھے، ایک فیصد لائن لاسز کا مطلب اربوں روپے کا نقصان ہے جو بجلی کے صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 886 کلومیٹر طویل منصوبہ کی سب سے بڑی خوبی اس کی جدت ہے اور سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ سے بجلی کی ٹرانسمیشن کے لائن لاسز  کم ہوں  گے ۔ انہوں نے  کہا کہ منصوبہ سے بجلی کی ترسیل کے نقصانات کم ہوں گے اور یہ منصوبہ بہت جلد اپنی قیمت پوری کر لے گا۔