میرپورخاص: پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، تین ملزمان گرفتار

18

میرپورخاص، 17 ستمبر ( اے پی پی) : پویس نے  کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، تین ملزمان بنام یاسر شریف آرایں، محمد فاروق بروہی، محمد علی بروہی سکنہ ڈسٹرکٹ سانگھڑ کو گرفتار کر کے کل  20 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس  برآمد کر لی جسکی انٹرنیشنل مالیت لاکھوں روپے ہے۔

ملزمان کار نمبر E-6669 خیبر کار میں منشیات ترسیل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو کہ گرفتار کر لیے گئے۔