میری ٹائم کا عالمی دن؛ پاک بحریہ میں لیکچرز، مضمون نگاری کے مقابلوں اور ہاربر کی صفائی کا اہتمام کیا گیا

21

اسلام آباد،30 ستمبر(اے پی پی ): پاک بحریہ میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائیزیشن کے تحت میری ٹائم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔اس مناسبت سے پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں بشمول لیکچرز، مضمون نگاری کے مقابلوں اور ہاربر کی صفائی کا اہتمام کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ  کے  مطابق سیمینار میں پاکستان کے بحری مفادات کے موضوع پر مقالے بھی پڑھے گئے، دن کی مناسبت سے پاک بحریہ نے خصوصی ڈاکومنٹری بھی ریلیز کی ہے جس میں پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں منعقدہ سیمینار/ویبینار میں مختلف جامعات کے طلباء وطالبات اور اسکالرز نے شرکت کی۔