نتھیاگلی میں ونٹیج گاڑیوں کا ایک روزہ میلہ سج گیا،45 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کی شرکت

29

ایبٹ آباد،05اگست(اے پی پی):گلیات کی خوبصورت وادی نتھیاگلی میں ونٹیج گاڑیوں کا ایک روزہ میلہ سج گیا،  پرانی گاڑیوں کے شوق رکھنے والے افراد فراری، بی ایم ڈبیلو، مرثڈیز، ہارلے ڈیوڈسن میں اور دیگر گاڑیوں میں دلچسپی لیتے نظر آئے، ان گاڑیوں کے مالکان بھی داد کے مستحق ٹھہرےکہ جنھوں نے اپنے شوق کی خاطر پرانے ماڈلز کو سھنبال کر رکھا ہوا تھا۔

شو میں کراچی اور لاہور میں سے آنے والے ونٹج کار ریلی کے شرکا نے بھی شرکت کی جو اپنی پرانی گاڑیوں میں سفر کر کے نتھیاگلی پہنچے۔

شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس سرگرمی کا مقصد اس بات کو ثابت کرنا ہے کہ پرانی چیزوں کی بھی حفاظت کی جائے تو وہ زیادہ عرصہ تک ہمارا ساتھ نبھا سکتی ہیں۔

نتھیاگلی میں 45 سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل شو کی رونق بڑھانے کیلئے موجود تھی، مختلف ادوار میں سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کا شمار انٹیک میں ہوتا ہے جھنیں آج کے دور میں چلتے دیکھنا یقیناَ ایک خوشگوار تجربہ ہے۔

پاکستان میں کلاسک گاڑیوں کی نمائش عوامی سطح پر مثبت رجحانات کے فروغ کا مظہر ہے، ایسی سرگرمیوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہوجائے تو عالمی سطح پر پاکستان کی ساخت بہتر ہو سکتی ہے۔