نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

37

اسلام آباد، 18ستمبر  (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی  نے  وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ،جس دوران  اتحاد بین المسلمین، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کیلئے علماء اور مشائخ کا کردار قابل تحسین ہے۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانیے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف عالمی سطح پر موثر آواز اٹھانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔