نوشہرو فیروز، 16ستمبر( اے پی پی):ضلع بھر میں 20 سے 26 ستمبر 2021 تک چلائی جانے والی قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم نے کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام پانچ سال کے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر لازمی عمل کرایا جائے، مہم کے دوران کام کرنے والی تمام ٹیموں کے ممبران لازمی طور پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے ہونے چاہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ مہم پر بھرپور توجہ دی جائے۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر کورونا ویکسین کی اہمیت بھی بیان کریں۔ انہوں نے کہا کہ اہم مہم کو گزشتہ مہم سے بہتر کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ ضلع کے تمام بچوں پولیو سے بچایا جاسکتے۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس کے پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجیہ الدین نے اجلاس کو بتایا کہ مہم کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں، ضلع کے پانچ سال سے کم عمر 2 لاکھ 86 ہزار984 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے کل 966 ٹیمین ترتیب دی گئی ہیں۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراسداللہ کلہوڑو، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر سکندر علی کلہوڑو،ڈبلیو ایچ او کے پولیو ایراڈیکیشن آفیسر ڈاکٹر دھنی بخش، ڈی ایم پی پی ایچ آئی گل رحمن عباسی کے علاوہ تمام تحصیلوں کے سپروائزر بھی موجود تھے۔