ن لیگ دور سے 20 کروڑ روپے فی کلومیٹر سستی سڑکیں بنا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

19

اسلام آباد۔29ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام علاقوں کو یکسا  ں ترقی دینا ہو گی، 70 سال میں جن علاقوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا انہیں اوپر لے کر آنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، 2013 میں بنائی جانے والی موٹر ویز کی لاگت آج سے 20 کروڑ روپے فی کلومیٹر زیادہ تھی، ایف آئی اے کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ایسے منصوبوں کی تحقیقات کرے ، قوم کے سامنے ایسی تمام تفصیلات لائیں گے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، وسائل کے باوجود دنیا میں غریب ممالک کی غربت کی بنیادی وجہ یہی کرپشن ہے۔