وزیراعظم عمران خان کی گلگت میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کی ہدایت

16

اسلام آباد۔9ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان  سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی (STZA) نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے گلگت میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کی ہدایت کی۔