وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے خیبر پختونخوا کے وفدکی ملاقات

17

لاہور،7ستمبر ( اےپی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں خیبر پختونخواکے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،بین الصوبائی ہم آہنگی کے فرو غ اورصوبوں کے درمیان روابط مزیدمضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔شوکت یوسف زئی اوروفد نے پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقدامات کوسراہا۔ملاقات میں پنجاب اورخیبر پختونخوا کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے اوروفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین سال کی مختصر مدت میں برسوں کے کام نمٹائے ہیں۔سابق حکمران باتیں بناتے رہے، ہم حقیقی منصوبے لائے ہیں۔پنجاب دوسرے صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔