کوئٹہ،16ستمبر(اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ،ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی بعد کی صورتحال اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سینیٹرز سرفراز احمد بگٹی، منظور خان کاکڑ، عبدالقادر، نصیب اللہ بازئی، اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی، سردار اسرار ترین، نوابزادہ عامر خان مگسی، بی اے پی کے رہنما ملک شہریار خان، میر اعجاز سنجرانی اور سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی موجود تھے۔