وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی ملاقات

17

اسلام آباد۔7ستمبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے منگل کو ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم کو انڈسٹریل زونز کی تعمیر، برآمدی ہدف کے حصول، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کیلئے اقدامات اور آٹو پالیسی پر عملدرآمد پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ بڑے پیمانے کی صنعت کی پیداوار رواں مالی سال کیلئے طے شدہ ہدف سے تجاوز کرنے کی امید ہے جو کہ ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے خوش آئند ہے۔