وزیر اعظم عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات، احساس پروگرام کے تحت قائم پناہ گاہوں کے حوالے سے بریفنگ دی

24

اسلام آباد۔13ستمبر  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے تحت قائم پناہ گاہوں کے حوالے سے بریف کیا۔  وزیر اعظم کو    احساس پروگرام کے زیر انتظام دیگر منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔