وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملتان ڈویژن میں گرین ملتان مہم جاری

13

ملتان 09 ستمبر (اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے زکریا پارک میں مولسری کا تیار درخت لگایا کمشنر نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر قومی زمہ داری نبھائیں اور مہم کی کامیابی کیلئے پودوں کی حفاظت کا نظام وضع کرنا ضروری ہےڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ہر شہری گھر دفتر میں شجرکاری کرکے اپنا فرض نبھائے اور کہا شجرکاری مہم صرف سرکاری مہم نہیں،سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے چئیرمن پی ایچ اے نےاعجاز جنجوعہ کہا کہ ملتان۔زکریا پارک میں 60 مولسری کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں اور کہا پی ٹی آئی نے شجرکاری کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا ہے ڈی جی شفقت رضا نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کو سرسبز بنانے عملی اقدامات کررہی ہے۔