وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں شام کے ناظم الامور کی ملاقات

14

اسلام آباد۔14ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں شام کے ناظم الامور نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور شام کے درمیان باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف تجاویز کا تبادلہ کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور شام کے عوام کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی رواداری اور اسلامی بھائی چارہ ہے۔شام کے شہریوں کے لئے ویزہ کے حصول میں سہولیات فراہم کریں گے۔شام کے ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے اور سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔