اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے دفاعِ وطن کے لئے قربانی دینے والے قوم کے عظیم سپوتوں کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پیر کو یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے دن ہم اپنے شہیدوں اورغازیوں کوجنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر وطن کی حفاظت کی، سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو شہداء نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں، اس روز پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے وطن عزیزکی سلامتی اور تحفظ کے لئے عظیم اور بے مثال قربانی پیش کی۔