ملتان، یکم ستمبر (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ ون ونڈو سیل کو پہلے سے زیادہ با اختیار، فعال اور مؤثر کر دیا گیا ہے۔ ون ونڈو سیل پر جمع ہونے والی تمام درخواستوں کو ترجہی بنیادوں پر پراسس کیا جائے۔ تاکہ کسی بھی سائل کو اپنے مسئلے کے حل کے لئے بار بار ایم ڈی اے آفس نہ آنا پڑے۔ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے گذشتہ روز ون ونڈو سیل کے وزٹ کے دوران کیا۔ انہوں نے ماہ اگست میں ون ونڈو سیل پر جمع ہونے والی درخواستوں کا ریکارڈ چیک کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ون ونڈو پر آنے والے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کو ترجح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔ انہوں نے ون ونڈو سیل انچارج رانا حسان کو ہدایت کی کہ ون ونڈو پر آنے والے ہر سائل کو عزت دیں اور ا س کا کام بر وقت کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سائل کو مقرر ہ وقت کے اندر اس کی درخواست کا جواب دیا جائے۔ گذشتہ ماہ ایم ڈی اے ون ونڈو سیل پر مجموعی طور پر 361 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ماہ اگست میں ایم ڈی اے ون ونڈوسیل کی ماہانہ کارکردگی 98%رہی۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ون ونڈو سیل کی ماہ اگست کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔