وہاڑی ،22ستمبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور فری آئی میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ میڈیکل کیمپ میں مخیر حضرات کی طرف سے 200 مریضوں کے لیے مفت ادویات اورلنز فراہم کیے گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مختلف وارڑز میں جاکر مریضوں کی تیمارداری کی اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا،مریضوں اور لواحقین سے ادویات کی فراہمی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے وارڑز میں ڈاکٹرز کے وزٹز کا ریکارڈ بھی چیک کیااور کنسلٹنٹ اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ با قاعدگی سے صبح آتے ہی وارڑز کا دورہ کریں۔ کنسلٹنٹ اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کے چارٹز پر انسپکشن نوٹس کا بھی اندراج کریں۔
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کورونا وارڈ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کےباقاعدگی سے دورے کئے جائیں گے،صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ مسعود اکبر، ڈاکٹر غلام حسین آصف، ڈاکٹر فاروق جاوید، ڈاکٹر احمدتوحید ،ڈاکٹر محسن ممتاز، بھی موجود تھے۔