وہاڑی،16 ستمبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔مختلف تھانوں کی پولیس نےمقدمات درج کر کے 2 اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے اور 11 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
ملزمان سے1320 گرام چرس، 397لیٹر شراب، 10لیٹر لاہن، 1چالو بٹھی اور 2پسٹل برآمد کر لی گئی ہے۔