وہاڑی: کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کا اراضی ریکار ڈ سنٹر کا بھی دورہ، سائلین سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کیے

18

وہاڑی،10ستمبر ( اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے وہاڑی کا بھر پور انداز میں دورہ کیا ۔اس موقع پر  کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر مبین الہی کے ہمراہ ویکسی نیشن سنٹر وہاڑی جمنیزیم، گورنمنٹ بوائز گرایجویٹ کالج، گورنمنٹ گرلز گرایجویٹ کالج، اربن فاریسٹ، اراضی ریکارڈ

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اراضی ریکار ڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر سائلین سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کیے سائلین نے اراضی ریکارڈ سنٹر پر اطمینان کا اظہار کیا

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس موقع پر کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوام کو بہترین سروسز فراہم کی جائیں اراضی ریکارڈ سنٹر کو مثالی انداز میں کام کرنا ہو گا سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کا بھی وزٹ کیا ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کی تیمار داری کی مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے مریضوں اور انکے لواحقین سے بھی ملاقات کی مریضوں اور لواحقین نے علاج معالجہ پر اطمینان کا اظہار کیا کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کو ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے ہسپتال کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نیورو ٹراما سنٹر اور اینجیو گرافی کے ترقیاتی منصوبوں کو بھی سراہا اور کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں حکومت کی ہدایت پر تمام اضلاع کے وزٹ کئے جا رہے ہیں وزٹ کے دوران ترقیاتی منصوبوں، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کو چیک کیا جا رہا ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے پناہ گاہ کا بھی وزٹ کیاپنا ہ گاہ میں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور پناہ گاہ میں آنے والے لوگوں کو بہترین انداز میں خدمت کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ پناہ گاہوں کاقیام موجودہ حکومت کا ایک سنہری کار نامہ ہے ۔