وہاڑی: کمشنر ملتان ڈویژن کی زیر صدارت ڈی سی آفس وہاڑی میں ریونیو کے حوالے سے اجلاس منعقد

23

وہاڑی، 10ستمبر ( اےپی پی): وہاڑی: کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈی سی آفس وہاڑی میں ریونیو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی، ایڈ یشنل کمشنر ریونیو ملتان خالد ستی، اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، اے سی بوریوالا عمرفاروق، اے سی میلسی عبدالرزا ق علی اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی اجلاس میں ریونیو ریکوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس، سٹیمپ ڈیوٹی، میوٹیشن فیس، آبیانہ، تاوان اور ایف بی آر کے واجبات کی ریکوری کا جائزہ لیا گیا اور ریونیو افسران کی انفرادی کار کر دگی کو بھی چیک کیا گیا ڈپٹی کمشنر مبین الہی اور ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اشفاق الرحمن خان نے تفصیلی بریفنگ دی اور دیہی مراکز مال کے قیام اور کارکر دگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اجلاس میں ضلع وہاڑی کی معیشت زراعت اور دیگر شعبوں کی تفصیلات بتائی گئیں۔

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری واجبات کی ریکوری ترجیح بنیادوں پر کی جائے ریکوری کے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیا جائے ریونیو افسران باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کریں عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے گئے ریونیو کیسز کو جلد نمٹایا جائے سرکاری فیسوں اور انتقالات کی باقاعدگی سے پڑتال کی جائے ایف بی آر واجبات کی ریکوری بھی فوکس کیا جائے نادہندگان کے گھروں کے باہر نوٹسز آویزاں کئے جائیں نادہند گان کی مقامی میڈیا اور کیبل پر تشہیر کی جائے سرکاری اراضی واگزار کرایا جائے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ضلع وہاڑی میں فیلڈ سٹاف /پٹواریوں کی بھرتی کے عمل کوسراہا۔