ٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ترقیاتی کا م دئیے گئے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے؛ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم

28

ملتان، 16 ستمبر (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا ہے کہ میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ترقیاتی کا م دئیے گئے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ آئندہ 2 ماہ میں بلڈنگ کے 3فلور مکمل ہونے چاہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارڈائریکٹرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے غلام نبی کو ہدایت کی کہ کنٹریکٹر کے کام کی سپیڈ کو بڑھایا جائے۔روزانہ کی بنیاد پر کام کو چیک کیا جائے کنٹریکٹر کو پابند کیا جائے کہ ہر ہفتے اپنے ترقیاتی کام کی پراگریس رپورٹ بمعہ تصاویر پیش کرے اور اس بارے ہاؤس کو خود بریف کرے۔

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے مزید کہا کہ مقررہ  وقت   کو مزید لیٹ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں  نے ون ونڈو پراگریس چیک کرتےہوئے تمام ڈائریکٹر ز کو ہدایت کی کہ سائل کی درخواست کی تاریخ واپسی سے ایک دن قبل اپنی تمام کارروائی مکمل کر کے  رپورٹ ون ونڈو پر جمع کروائیں تاکہ مقررہ وقت پر سائل کو ون ونڈو سیل پر انتظار نہ کرنا پڑے۔

ڈی جی نے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ چوک ایم ڈی اے کی کشادگی اور خوبصورتی کیلئے جلد ایک بہترین پلان بنایا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری عارف ضیاء گجر،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈ منسٹریشن شاکر عباس بزدار،ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپوٹیشن چوہدری محمد اصغر،ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ طاہر شاہ،ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ راؤ ذکاء الرحمن،ڈائریکٹر اربن پلاننگ خواجہ محمد وقاص،ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی،و دیگر آفیسران شریک تھے۔