پاراچنار؛ سیاہ شیشوں اوربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں والوں کیخلاف پولیس کی کارروائی

13

پاراچنار،19ستمبر(اے پی پی):پاراچنار میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹانے کے خلاف آپریشن کے دوران موٹر گاڑیوں  سے سیاہ شیشوں کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔آپریشن   کے دوران بغیر ہیلمٹ  موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس نے وارننگ دی   کہ آئندہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ کم عمر بچوں کو گاڑیوں کے ڈریونگ پر ممانعت ہوگی۔