اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی): برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی ،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرناچاہتے ہیں، افغانستان سے برطانوی باشندوں کےانخلا میں معاونت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کوانسانی زندگی کے بچاؤ کیلئے30ملین پاؤنڈ فراہم کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہاہے،افغان عوام کےمستقبل کےبارےمیں یکساں خیالات رکھتےہیں،افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھیں گے ،افغانستان کے پڑوسی ممالک بشمول پاکستان کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں ،امید کرتے ہیں کہ طالبان افغانستان میں امن و استحکام لائیں گے۔