پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ اچھے روابط رکھے، اس پر پاکستان کے مشکور ہیں؛ افغان عبوری حکومت کے معاون وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد

28

اسلام آباد، 26  ستمبر    (اے پی پی ): افغان عبوری حکومت کے معاون وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ اچھے روابط رکھے، اس پر پاکستان کے مشکور ہیں۔انہوں  نے کہا کہ  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی سےخطاب کو سراہتے ہوئے کہا  کہ عمران خان کا بالخصوص افغانستان کے حوالے سے موقف قابل تحسین ہے۔