پاک بحریہ میں دو پشر ٹگز شامل ، کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل نوید اشرف کی سنگ میل کو حاصل کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد

29

اسلام آباد، 22ستمبر (اے پی پی):پاک بحریہ کے لیے تعمیر کئے گئے دو ٹگز پاکستان  نیوی  کے حوالے کر  دئیے  گئے   ہیں ، حوالگی کی تقریب بدھ کو  کراچی  میں  منعقد ہوئی ،کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پشر ٹگز کی تعمیر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں کی گئی ہے ۔

  ایم ڈی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم  نے تقریب کےشرکاء کو متعدد جاری اور تکمیل شدہ اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا،جدید ٹیکنالوجی سے لیس دونوں ٹگز کھلے سمندر میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ  نئے ٹگز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔