پنجاب میں موثر انتظامی اقدامات، امن و امان برقرار رکھنے، قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے ، وزیرِ اعظم عمران خان کی پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو ہدایت

13

اسلام آباد۔7ستمبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری  اور آئی جی اشیاضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر انتظامی اقدامات، امن و امان برقرار رکھنے، قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت منگل کو پنجاب کے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور آئی جی راؤ سردار علی خان  سے گفتگو  کرتے ہوئے کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی رائو سردار علی خان نے وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شرکت کی۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری کو اشیاضررویہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر انتظامی اقدامات کو یقینی بنانے اور آئی جی پنجاب کو امن و امان برقرارر کھنے، قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایت کی۔