پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے،5سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 68 لاکھ 80 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،سردارعثمان بزدار

49

لاہور,20ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلا کر پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 5 روزہ انسداد پولیو مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 68 لاکھ 80 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ایک لاکھ 56 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کیا جائے گا،پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،پولیو کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں،ضلع، تحصیل اورنچلی سطح پر پولیو ورکرز کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنر اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر پولیو ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر کاوشیں کریں، دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو  بھی انسداد پولیو ویکسین ضرور پلائی جائے، پنجاب کو پولیو فری بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے ہر فرد اپنی ذمہ داری پوری کرے،پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے،اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسینیشن سے محروم نہ رہے