پنڈی بھٹیاں؛اوورسیز پاکستانی کی درخواست پر کارروائی،65 کنال زرعی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی

20

پنڈی بھٹیاں، 20 ستمبر (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈیم نورش صبا نے اوورسیز پاکستانی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے اوورسیز پاکستانی کی 65 کنال زرعی اراضی واگزار کروا لی ہے۔

 اوورسیز پاکستانی عبدالسلام کی زرعی اراضی پر 2013 سے قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا تھا ۔کارروائی میں مقامی پولیس اور ریونیو افسران نے حصہ لیا۔