پنڈی بھٹیاں، 10 ستمبر( اےپی پی): کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ھونے والے پاک فوج کے جوان کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اعلی فوجی حکام نے بھی شرکت کی ۔عبدالستار شہید پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 3 کا رھائشی تھا ۔
گاؤں کے لوگ شہید کا جسد خاکی جنازہ گاہ سے قبرستان تک نعرے لگاتے ھوئے لے کر گئے