پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کی بہتر کارکردگی سے وابستہ ہے: ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو

41

تھرپارکر، یکم ستمبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی ہم سب کی بہتر کارکردگی سے وابستہ ہے اس لئے پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے بہتر حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مٹھی میں 20ستمبر سے 24ستمبر 2021تک انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر  نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ ضلع میں کام کرنے والے ادارے بھی اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر گوردھن داس، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیو پروگرام فوکل پرسن ڈاکٹر بھرت کمار  نے پولیو مہم کے متعلق کئے گئے اقدامات کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران 2لاکھ 65ہزار 339پیدائش سے 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے ٹوٹل 1147ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 1012موبائل ٹیمیں، 71فکسڈ ٹیمیں، 64ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 219ایریا انچارجز، 75یوسی ایم اوز اور 1080لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائینگے۔