چترال، سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع قومی جذبے سے منایا گیا

16

چترال۔6ستمبر  (اے پی پی):ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں بھی یوم دفاع اور یوم شہداء  قومی جذبے اور احترام سے منایا گیا۔اس سلسلے میں چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں  ایک پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈیر محمد علی ظفر مہمان خصوصی تھے۔شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائےاور ان کو سلامی پیش کی۔اس کے بعد چترال سکاؤٹس پارک میں ایک  تقریب بھی منعقد ہوئی ۔