چنیوٹ؛ سنٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے زیر اہتمام کرکٹ مقابلہ جات کا افتتاح کر دیا گیا

44

چنیوٹ،15ستمبر (اے پی پی ): سنٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے زیر اہتمام کرکٹ مقابلہ جات کا افتتاح کر دیا   گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سید محمد مسعود نعمان نے گورنمنٹ تعلیم الاسلام ہائی سکول چناب نگر کے گراؤنڈ میں افتتاح کیا۔وہ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بھی ملے۔

سنٹرل پنجاب کرکٹ چیمپئن شپ کے تحت شروع ہونے والے مقابلہ جات 23 ستمبر تک جاری رہیں گے۔کرکٹ مقابلہ جات میں ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سے 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ مقابلہ جات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ڈویژن اور پنجاب لیول پر کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔کرکٹ میچزکے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے معیار کو بلند کرنا ہے۔مقابلہ جات میں اعلی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں۔نوجوانوں کو کھیلوں کے ایسے مواقع فراہم کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے۔

اس موقع پر سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان، ڈاکٹر مختار فوکل پرسن و دیگر بھی موجود تھے۔