چنیوٹ، 06 ستمبر(اے پی پی): 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع یادگار شہداء پر سلامی کی تقریب، ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی یوم دفاع پاکستان انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے کے تحت منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب ختم نبوتؐ چوک چنیوٹ میں یادگار شہداء پر منعقد ہوئی۔جس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے مہر غلام محدم لالی،ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت تھہیم۔پاک فوج کے میجر حیسب،ڈسٹرکٹ شیشن جج۔ ڈی سی چنیوٹ,ڈی پی او چنیوٹ،ضلعی صدر انجمن تاجران جمیل احمد فخری پولیس افسران, سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، ان درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی دی۔
علاوہ ازیں پاک فوج لورز فورم کے زیر اہتمام مسجد کھوکھراں والی سے ختم نبوتؐ چوک تک ایک ریلی نکالی گی جسکی قیادت صدر خواجہ معین الدین نے کی۔اس موقع پر صدر خواجہ معین الدین نے کہا کہ شہداء وطن کی قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی اور ہم پاک فوج اوردیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پوری قوم آج کے دن شہداء وطن کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کےنذرانے پیش کرکے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردیئے۔