اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نادرا نے بینکنگ سسٹم کے لئے انقلابی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے بعد بائیومیٹرک تصدیق کے لئے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ بات چیئرمین نادرا طارق ملک نے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے گورنر اسٹیٹ بینک کوکنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق پر مبنی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ نادرا نے بینکنگ سسٹم کے لئے انقلابی سہولت متعارف کرا دی ہے، بائیومیٹرک تصدیق کے لئے اب بینک جانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین اب گھر بیٹھے انگھوٹوں کے نشان کی تصدیق کر سکیں گے۔