اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز کرکٹ کے حوالے سے معلومات کا انسائیکلوپیڈیا ہیں، ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی کتاب میں کرکٹ کی تاریخ کو محفوظ کردیا ہے۔ وہ جمعرات کوڈاکٹر نعمان نیاز کی کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری بھی تقریب میں شریک تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ڈاکٹر نیاز کو اس کاوش پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔