ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ خالد بشیر کی نوشہرہ ورکاں تحصیل بار میں آمد

34

نوشہرہ ورکاں،09 ستمبر (اے پی پی ):نیوز چینل۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ خالد بشیر کی نوشہرہ ورکاں تحصیل بار میں آمد اور تحصیل بار کے صدر علی ذوالقرنین چیمہ۔اور جنرل سیکرٹری ظفر اقبال ھنجراء اور انکی ٹیم نے شاندار استقبال کیا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ خالد بشیر نے نوشہرہ ورکاں تحصیل بار میں آمد کے موقع پر سائلین کی سہولت کے لیے بنائے گئے ون ونڈو آفس کا افتتاح کیا جہاں ایف آئی ار۔اور دیگر نقول کی سہولت میسر ہو گی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ خالد بشیر کو صدر بار نے نوشہرہ ورکاں میں 32 کروڑ فنڈ سے تعمیر ھونے والے نوشہرہ ورکاں جوڈیشل کمپلیکس کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔اور بتایا گیا سترہ کروڑ فنڈ کی ادائیگی کر دی گئی ھے اور عالی شان بلڈنگ بننے جا رھی ھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ خالد بشیر اور دیگر ججز  صدر اور جنرل سیکرٹری بار  نے نوشہرہ ورکاں میں بر لب نہر تعمیر ھونے والے جوڈیشل کمپلیکس کے فرنٹ پر پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ ڈالا اور دعائے خیر کرائی گئی۔