ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے ڈی ای”س پی سرکل صدر وہاڑی کے دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا

43

وہاڑی ،03 ستمبر (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے ڈی ای”س پی سرکل صدر وہاڑی کے دفتر میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد اوپن ڈور پولیسی کے تحت شہریوں کی پولیس تک رسائی کو یقینی بنانا اور فوری میرٹ پر انصاف فراہم کرناہے اورحکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کی ہدایات پر عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہے

ڈی  پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے کہا کہ شہریوں کی مدد کے لیے میں ہر وقت حاضر ہوں اور میرے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں  ۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی عبدالرؤف میاں, ڈی ایس پی سرکل صدر وہاڑی مظہر حیات اور سرکل وہاڑی کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔

کھلی کچہری کے دوران لڑائی جھگڑے,  زمین کے تنازعہ,  مقدمہ کا اندراج, تفتیشی امور اور معمولی نوعیت کی مختلف درخواستیں موصول ہوئیں جس پر ڈی پی او وہاڑی نے شہریوں کی شکایات/مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو  احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے  میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کریں ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے مزید کہا کھلی کہچری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے

اس موقع پر ناقص تفتیش کرنے  پر اے ایس آئی محمد طارق کو اور ملزمان کی گرفتاری میں التواء کرنے پر  اے ایس آئی منور کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔