چنیوٹ،20 ستمبر ( اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کا انسداد پولیو مہم کے پہلے دن پولیو ٹیموں کی ورکنگ کے جائزہ کے لیے مختلف مقامات کا وزٹ، سی او ہیلتھ داکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈپٹی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد حسین ودیگر ہیلتھ افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے سیٹلائٹ ٹاؤن اور رجوعہ سادات کے مختلف بازاروں اور گلیوں میں جاکر پولیو ٹیموں کی موجودگی کو چیک کیا اور انہیں مزید تیزی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے مختلف گھروں کے باہر ڈور مارکنگ کو بھی چیک کیا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں گئے اور وہاں موجود 5سال تک کی عمر کے بچوں کے ہاتھوں پر پولیو ویکسین پینے کے تصدیق کے نشانات کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی وہ پولیو مہم کے باقی دنوں میں مسلسل ورکنگ جاری رکھیں اور مطلوبہ ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کریں،کوئی بچہ حفاظتی ویکسین پیے بغیر نہیں رہنا چاہیئے، انہوں نے آخر میں کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا،دوران مہم غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔