ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس

30

ملتان،21 ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنرعامر کریم خاں نےناقص کارکردگی والے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک ہونے کا حکم جاری کیا اورکہا کہ پرائس مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کیلئے انسپکشن میں اضافہ کریں اور ناقص کارکردگی والے پرائس میجسٹریٹس اپنا قبلہ درست کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت چکن کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور کہا سرکاری نرخوں کو نمایاں مقامات پر آگاہی کیلئے آویزاں کرایا جائے۔