ملتان،28 ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،الفلاح مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ پر قائم غیر قانونی ٹینٹ بازار مسمار کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے آپریشن کی نگرانی کی ضلعی انتظامیہ نے بازار مسمار کرکے سامان قبضے میں لیکر روڈ واگزار کرالی ہے، میز کرسیوں اور ٹینٹ سمیت بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے نے کہا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے،سرکاری رقبوں،قبرستانوں سمیت کالونیوں سے قبضے واگزار کرائیں گے۔