رحیم یار خان ، 16 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے جمعرات کو یہاں شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر نے سنٹرل آکسیجن سسٹم میں تکنیکی خرابی کی درستگی کے لئے لاہور سے آئی ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کے لیے 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی جس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر سدرہ سلیم تحقیقاتی کمیٹی کی کنوینئر ،ہیڈ آف انستھیزیا ڈاکٹر سدرہ صدف، ہیڈ آف کمیونٹی میڈیسن ڈاکٹر غلام مرتضی سمیتاسسٹںٹ کمشنر عظمان چوہدری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل رحمان اور ایکسین بلڈنگ نعمان کمیٹی میں شامل ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال سنٹرل آکسیجن سسٹم میں خرابی کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی ،تحقیقاتی کمیٹی 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیئے لاہور سے ماہرین کی ٹیم کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تکنیکی ماہرین کی ٹیم مکمل آکسیجن سسٹم، متبادل ذرائع اور کورونا مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لے گی۔