لودہراں، 03 ستمبر ( اےپی پی): ڈی پی او عبدالرؤف بابر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم سے کھلی کچہری ہر جمعہ منعقد کی جائے گی۔ انہوں نےکچہری میں شہریوں کو درپیش مسائل سن کر متعلقہ افسران کو جلد از جلد حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں 18 شہریوں نے اپنے مسائل سے ڈی پی او لودہراں کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر پولیس کا وجود بے معنی اور جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں۔ کھلی کچہریوں سے جرائم کے حوالے سے شہریوں سے براہ راست آراء حاصل ہوتی ہیں۔ کھلی کچہری عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو ختم کرنے میں بہت کارگر ہے عزت کے شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں ہے۔